رجنی کانت کا حیران کن بیان منظر عام پر

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اور تامل فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت پر اکثر اس بات پر تنقید کی جاتی ہے کہ وہ اپنے سے بہت کم عمر اور نوجوان اداکاراؤں کے ساتھ فلموں میں ہیرو یا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تاہم سینئر اداکار نے کبھی ان باتوں یا تنقید پر توجہ نہیں دی۔

اس حوالے سے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن کے ساتھ جب ایک فلم میں رجنی کانت بطور ہیرو سامنے آئے تو یہ بڑی ہی پُر مزاح بات تھی اور بالی ووڈ کے سپراسٹار امیتابھ بچن تو اس پر زور سے ہنس پڑے تھے۔یاد رہے کہ روبوٹ نامی فلم میں ایشوریا اور رجنی کانت نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اس لوگوں نے کافی تنقید کی تھی کیونکہ دونوں کی عمروں میں کافی فرق تھا۔2010 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کے حوالے سے رجنی کانت نے میڈیا سے بات چیت بھی کی تھی۔رجنی کانت کا کہنا ہے کہ جب انھیں معلوم ہوا کہ انھیں ایشوریا کے مقابل اس فلم کے لیے چنا گیا ہے تو وہ خود بھی حیران ہوئے تھے، مجھے یقین نہیں آرہا تھا اور یہ مبالغہ آمیزی نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.