
یونس خان کی بیٹنگ کوچ کے عہدے سے الگ ہونے کی ساری کہانی سامنے آگئی
لاہور (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ یونس خان کے عہدے سےالگ ہونےکی مزید وجوہات سامنے آگئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان اور ایک کرکٹر کےدرمیان اوے سیریز میں شدید جھگڑا ہوا جس کے بعد انہوں نے ٹیم سے کچھ وقت کےلیے قطع تعلق کرلیا، کرکٹر کے ساتھ جھگڑا
ایک سے زائد بار ہونے کا بتایا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق یونس خان کےمینجمنٹ کے دیگر افراد کیساتھ بھی معاملات آئیڈیل نہیں تھے جس کے باعث انہوں نے اوے سیریز میں ہی مزید کام نہ کرنے کا کہہ دیا تھا۔یونس خان کا مینجمنٹ کیساتھ روزانہ کی بنیاد پر گلے شکوے کا سلسلہ جاری رہتا تھا، ہوٹل آئسولیشن میں تاخیر سےآنےکی ضد نے معاملات مزید بگاڑ دیے۔ذرائع کے مطابق ہوٹل آئسولیشن میں تاخیر سے آنے کا مطلب طے شدہ پروٹوکولز کی خلاف ورزی تھی، طے شدہ پروٹوکولز کےباعث قومی اسکواڈ کوانگلینڈ میں 3 روز کی آئسولیشن کرنی ہے، ریڈ لسٹ ممالک میں شامل ہونے کی وجہ سے طے شدہ پروٹوکولز پر عمل در آمد ضروری ہے۔واضح رہے کہ یونس خان اور پی سی بی نےچند روز قبل راہیں جدا کرلی تھیں۔
Leave a Reply