اہم ملک کے وزیر نے استعفیٰ دے دیا

لندن (ویب ڈیسک ) برطانوی وزیر صحت نے قریبی ساتھی کے ساتھ ’افیئر‘ کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے معاملے پر استعفیٰ دے دیا ہےجبکہ ساجد جاوید کو وزیر صحت تعینات کردیا گیا ہے۔گینا کولا ڈینگلو اور ہین کاک کی بوسہ لینے کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد

ان پر ان کے اپنے ہی لاگو کردہ کورونا ایس او پیز قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر تنقید کی گئی تھی ۔وزیر صحت میٹ ہین کاک نےہفتے کو اس وقت استعفیٰ دے دیا جب یہ ایک روز قبل یہ خبر سامنے آئی کہ انہوں نے قریبی دوست کے ساتھ ’افیرز‘ کے دوران حکومت کی کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کی۔دوسری جانب سابق وزیر خزانہ ساجد جاوید کو وزیر صحت تعینات کردیا گیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق میٹ ہین کاک نے اپنا استعفیٰ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو پیش کر دیا۔انہوں نے لکھا کہ ’میں گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کی ہے اور ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ جنہوں نے اس وبا میں قربانیاں دی ہیں ہم ان کے ساتھ ایمانداری کے ساتھ پیش آئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.