پی آئی اے کی موٹی ائیرہوسٹسز کی شامت آگئی ،

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی انتظامیہ نے 140 کیبن کریو جس میں بیشتر خواتین شامل ہیں کو اوور ویٹ (زائد وزن) کی بنیاد پر فضائی میزبانی سے روک کر گراؤنڈ کردیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد جولائی کا روسٹر بھی تیار نہیں ہوسکا ہے۔ مذکورہ فیصلے کے بعد کیبن کریو میں سخت تشویش

اور بے چینی پائی جاتی ہے۔ ترجمان پی آئی اے نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 140کیبن کریو نہیں بلکہ 85کو گراؤنڈ کیا گیا ہے۔ دوسری طرف فضائی میزبانوں کا یہ مؤقف ہے کہ موجودہ دور میں کورونا کی وبا جاری ہے اور اس سے بچنے کے لیے امیون سسٹم (قوت مدافعت) کو بہتر طریقے سے جاری رکھنے کیلئے ڈائٹ نہیں کی جاسکتی اور بھرپور غذا کا استعمال ضروری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صرف فضائی میزبانوں پر اس فیصلے کا اطلاق کیوں کیا گیا۔ کاؤنٹر پر بیٹھی خواتین ملازمین بھی تو بے انتہا فربہ دکھائی دیتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.