حریم شاہ نے خفیہ طور پر شادی کر لی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی متنازع ٹِک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے خاموشی سے شادی کرلی۔ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے جیو ویب سے گفتگو میں اپنی شادی کی تصدیق کی تاہم انہوں نے شوہر کا نام راز میں رکھا ہوا ہے۔حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ باقی تفصیلات جلد اپنے مداحوں کو بتائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حریم شاہ کی جانب سے اُن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں ایک لڑکی نے لڑکے کا ہاتھ تھاما ہوا تھا اور دونوں نے منگنی کی انگوٹھی بھی پہنی ہوئی تھی۔حریم شاہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں کچھ نہیں لکھا لیکن ایک سوالیہ نشان چھوڑ دیا تھا کہ کیا واقعی حریم شاہ کی منگنی ہوگئی ہے۔ٹک ٹاکر کی یہ پوسٹ دیکھنے کے بعد صارفین کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر اس طرح کے سوال ہی پوچھے جارہے تھے بعدازاں حریم شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے وہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.