فلموں میں کام کرنے کا معاوضہ ایشوریہ رائے زیادہ لیتی ہیں یا ابھیشک بچن ۔۔۔؟

ممبئی (ویب ڈیسک) صنف کی بنیاد پر تنخواہوں میں فرق خواتین کے لیے بالی ووڈ سمیت بہت سی صنعتوں میں ایک بڑا مسئلہ رہا ہے، کئی اداکارائوں نے کئی سال تک یہ مسئلہ اٹھایا کہ انھیں ان کے مرد ہم منصبوں کے مقابلے میں اسی کام کا کم معاوضہ ملتا ہے۔تاہم بہت سے اداکار

اس بات سے انکار بھی کرتے ہیں۔ 2018 میں اداکار ابھیشک بچن نے انکشاف کیا کہ انھیں ان کی اہلیہ ایشوریا رائے کے مقابلے میں کم معاوضہ ملتا ہے اور 9 میں سے 8 فلموں میں جس میں کہ ان دونوں نے ایک ساتھ کام کیا، ایشوریا کو ان سے زیادہ ادائیگی کی گئی۔2018 کے دوران فلمساز شوجیت سرکار نے ابھیشک سے پوچھا تھا کہ کیا وہ اپنی بیٹی کے اداکار بننے پر خوش ہونگے، تو انھوں نے کہا کہ نہیں، لیکن اس سوال کا جواب دینے سے قبل میں چاہوں گا کہ میں اس سیاق و سباق اور نقطہ نظر کے بارے میں بھی بتاؤں۔ابھیشک نے کہا کہ میرے انتہائی قریب دو خواتین، یعنی میری والدہ اور میری بیوی نے اس انڈسٹری میں اپنی شرائط پر کام کیا ہے، اور ان دونوں کو کبھی بھی اس کام کے لیے مجبور نہیں کیا گیا جو وہ نہیں کرنا چاہتیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.