
محکمہ موسمیات نے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کردی ،
لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی خوشخبری سنا دی۔ترجمان محکمہ موسمیات ڈاکٹر ظہیر بابر نے بتایا بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے جس سے جڑواں شہرو ں اسلام آباد اور راولپنڈی کے مکینوں کو شدید گرمی سے نجات ملے گی۔ بارشیں راولپنڈی اسلام آباد
کیساتھ کشمیر،گلگت، استور،مری،اٹک،چکوال،جہلم،گوجرانوالہ،گجرات،حافظ آباد،بدین، ناروو ا ل،سیا لکو ٹ،پشاور،کوہاٹ،بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان سمیت مختلف علاقوں میں بھی متوقع ہیں۔ بارشوں اور تیز ہواوں کے نئے سلسلے کے دوران گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا تاہم ان بارشوں سے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔
Leave a Reply