حریم شاہ نے خود لب کھول دیے

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ الحمد للّٰہ میری شادی ہوگئی ہے، میرے شوہر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ میرے شوہر نے اپنی بیوی کو قائل کرنا ہے،

جب وہ انہیں کنوینس کرلیں گے تو میں بتادوں گی۔حریم شاہ نے کہا کہ میرے شوہر ابھی کراچی میں ہی مقیم ہيں اور سندھ سے ان کا تعلق ہے، وہ ٹی وی ٹاک شو میں جاتےہيں اور وہ اس وقت وزیر بھی ہيں۔ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ میرا نکاح کراچی میں ہوا ہے، اپنےشوہر کی اجازت سے ان کی تصویر شائع کروں گی، میرے شوہر کراچی میں مقیم ہیں اور اسمبلی اجلاس میں شرکت بھی کرتے ہیں۔حریم شاہ نے کہا کہ میرے شوہر کےقریبی دوستوں کو ہماری شادی کا علم ہے، اپنے شوہر کے ساتھ 4 جولائی کو ترکی جارہی ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.