28 جولائی کو پنجاب کے کس شہر میں الیکشن ہونے جارہا ہے ؟

لاہور(ویب ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان نے دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں 28جولائی کو منعقد ہ ضمنی انتخاب، PP-38سیالکوٹ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ الیکشن میں گڑبڑ کرنیوالے افسران کویہاں سے دور رکھا جائے، حلقہ میں ترقیاتی کاموں،

تقرر و تبادلے کے حوالے سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، اجلاس میں جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب، سعید گل، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرنذر عباس، ریٹرننگ آفیسرابرار احمد، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اشتیا ق احمد اور دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے بھی شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.