
ڈالر اور سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ۔۔۔۔
کراچی (ویب ڈیسک) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ،انٹر بینک میں ڈالر 55پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 50پیسے مہنگا ہو گیا۔ یورو اور پاؤنڈ کی قیمت بھی بڑھ گئی۔پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 55پیسے کے اضافے سے 157.55 روپے سے بڑھ کر 158.10 روپے اور
قیمت فروخت 157.65 روپے سے بڑھ کر 158.20 روپے ہو گئی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 40پیسے کے اضافے سے 157.70 روپے سے بڑھ کر 158.10 روپے اور قیمت فروخت 50پیسے کے اضافے سے 158.00 روپے سے بڑھ کر 158.50 روپے ہو گئی۔دوسری جانب سونے کی قیمت میں 200 روپے فی تولہ کا اضافہ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4ڈالر فی اونس کی کمی سے 1782 ڈالر سے کم ہو کر 1778ڈالر فی اونس ہو گئی ہے لیکن ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 200 روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 9ہزار 500 روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 172 روپے کے اضافے سے 93ہزار 879 روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 1420 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔
Leave a Reply