حیران کن حقائق سامنے آگئے

لاہور (ویب ڈیسک )ٹک ٹاک سے شہرے حاصل کرنے والی حریم شاہ کی شادی کے چرچے آج کل گرم ہیں اور ہر کوئی ان کے دولہے کی تلاش میں لگا ہواہے تاہم اب ان کی انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی عروسی لباس میں تصویر کی حقیقت بھی سامنے آ گئی ہے ،

میک اپ آرٹسٹ کشف نے وائر تصاویر پر وضاحت جاری کر دی ہے ۔نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق اس سے قبل حریم شاہ نے واضح کیا تھا کہ یہ تصاویر ان کے ایک اشتہار کی ہیں لیکن انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ شادی ایک ہفتہ قبل ہوئی جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین اس فوٹو سیشن کو شادی کی تصاویر سمجھ بیٹھے۔کشف سیلون اینڈ اکیڈمی کی میک اپ آرٹسٹ کشف نے بھی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ تشہیری فوٹو سیشن میرے سیلون کی جانب سے تھا جس میں کپڑے، جیولری، میک اپ، جگہ اور فوٹو سیشن سب سپانسر کیا گیا تھا۔دوران انٹرویو کشف کا کہنا تھا کہ حریم شاہ نے عروسی جوڑے میں ملبوس کچھ اور تصاویر بھی شیئر کی تھیں وہ بھی ایک فوٹو سیشن تھا جو کافی پرانا ہے، اس میں ان کے ہمراہ ان کی دوست صندل خٹک بھی موجود تھیں، ہمارا سیشن 18 جون کو کراچی میں ہوا ہے جس میں ٹک ٹاک سٹار کو بارات اور ولیمے کا لک دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ حریم شاہ نے یہ انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے پی پی پی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کر لی ہے تاہم ٹک ٹاکر نے شوہر کا نام بتانے سے گریز کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.