کرکٹر حسن علی کی سالی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر حسن علی کو سوشل میڈیا پر اُن کی سالی کی جانب سے سالگرہ کی مبارک باد دی گئی ہے۔پاکستان کے کھلاڑی حسن علی آج اپنی 27 ویں سالگرہ منا رہے ہیں جبکہ اُن کی اہلیہ سامعہ خان کی چھوٹی بہن کیسر خان کی بھی آج اپنی 21 ویں سالگرہ ہے۔

حسن علی اور اُن کی سالی ایک ہی دن اپنی سالگرہ ہونے پر کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔حسن علی کی سالی کی جانب سے اُنہیں سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام کی اسٹوری پر سالگرہ کی مبار باد دیتے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔کیسر خان کا کہنا ہے کہ ’میرے برتھ ڈے ٹوئن، آپ کو بھی سالگرہ مبارک ہو جی جو۔‘دوسری جانب حسن علی کی جانب سے بھی کیسر خان کو اُن کی انسٹاگرام پوسٹ پر سالگرہ کی مبارک دی گئی ہے۔سوشل میڈیا پر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان کی جانب سے بھی اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.