شہباز گل یہ بات کہنے پر کیوں مجبور ہو گئے ؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تجزیہ کار ریما عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ چین میں بدعنوانی کی وجہ سے ترقی ہوئی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ریما عمر نے کہا کہ چین نے اپنے اداروں میں لچک رکھی ہے۔ ہم جس کوبدعنوانی کہتے ہیں اور روزانہ واویلا کرتے ہیں،

چین میں وہ ہوئی ہے تو ترقی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی ترقی آمرانہ نظامِ حکومت کی وجہ سے نہیں بلکہ بدعنوانی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ریما عمر کے اس تجزیے پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ” ویسے جس نے بھی ہماری بہن کو تجزیہ کار بنایا اس کو شاندار سلامی۔ جب تجزیہ کار مسلط کیے جائیں اور پوری تجزیہ کاری کی کل وجہ یہ ہو کہ بندہ پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف بیان دے یا پاکستان کو مغرب کے عدسے سے دیکھتا ہو تو پھر اسی طرح کی شاندار تجزیہ کاری ہوتی ہے۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published.