اسرائیل اتنا طاقتور کیسے ہو گیا ۔۔۔۔۔؟؟؟

لاہور (ویب ڈیسک) ایک شخص “Gree Ac” کی ٹھنڈک سے سو کرصبح “Seiko-5” کے الارم سے اٹھتا ھے “Colgate” سے برش کرتا ہے “Gellet” سے شیو کرکے “Lux” صابن اور “Dove” شیمپو سے نہاتا ہے اور نہانے کے بعد “Levis” کی پینٹ “POLO” شرٹ اور “GUCCI” کے شوز “Jocky” کے socks پہن لیتا ہے

چہرے پر “Nevia” کریم لگا کر “Nestlé food” سے ناشتہ کرنے کے بعد “Rayban” کا چشمہ لگا کر “HONDA” کی گاڑی میں بیٹھ کر کام پر چلا جاتا ہے۔راستے میں ایک جگہ سگنل بند ھوتا ہے وہ جییب سے”آئی فون 11″ نکالتا ہے اور “زونگ” پر 4G internet چلانا شروع کر دیتا ہے اتنے میں سبز بتی جلتی ہے آفس پہنچ کر “HP” کے کمپیوٹر میں کام میں مشغول ھو جاتا ہے کافی دیر کام کرنے کے بعد اسے بھوک محسوس ھوتی ہے تو “McDonald’s ” سے کھانا اور ساتھ میں “Nestlé ” کا پانی بھی منگواتا ہے۔کھانے کے بعد “Nescaffe” کی کافی پیتا ہے اور پھر تھوڑا آرام کرنے چلا جاتا ہے کچھ آرام کے بعد “Red Bull” پیتا ھے اور دوبارہ کام میں مشغول ھو جاتا ہے تھوڑا بوریت محسوس ھونے پہ جیب سے Apple کے “i-pods”نکال کے انڈین گانے سنتا ھے ساتھ ھی “TCS” سے ایک پارسل بیرون ملک بھیجواتا ھے اور “PANASONIC” کے لینڈ لائن سے اطلاع کرتا ھے۔ اور “PARKER” کے Pen سے ایک نوٹ لکھتا ھے۔کچھ دیر بعد “ROLEX” کی گھڑی میں ٹائم دیکھتا ہے تو اسے پتہ چلتا ہے کہ واپسی کا وقت ہو گیا ہے تو وہ دوبارہ “HONDA” کی گاڑی اسٹارٹ کرتا ہے اور گھر کے لئے روانہ ہو جاتا ہے۔کچھ ہی لمحے بعد “Shell” کا پیٹرول پمپ آ جاتا ہے وہاں سے ٹنکی فل کرواتا ہے اور “HYPER STAR” کا رخ کر لیتا ہے سٹور سے بچوں کے لئے “میگی” اور “کنور” کے نوڈلز “CADBARY” KIT KAT” اور “SNIKERS” اور “Nestle” کے مہنگے جوس وغیرہ خرید لیتا ہے سپر سٹور کے ساتھ ہی “PIZZA HUTT” سے وہ بیوی بچوں کے لئے پیزا اور “KFC” سے برگرز کی ڈیل بھی خرید لیتا ہے۔گھر جا کر کھانا کھانے کے بعد سب گھر والے “SONY” کے Led پر مشہور زمانہ ” NewsChannel ” پر مایوسی والی خبریں سن رہے ھوتے ہیں اور ہاتھ میں “Coke” کے گلاس پکڑے ھوتے ہیں کہ خبر آتی ہے کہ اسرائیل نے فلسطینوں بمباری کی یہ سن کر وہ آگ بگولہ ھو جاتا ہے اور اونچی آواز میں بولتا ہے !!! اسرائیل اتنا طاقتور کیسے ہوگیا؟

Leave a Reply

Your email address will not be published.