مردوں کا ماہ نور بلوچ کس کو قرار دے دیا گیا ؟

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی صدا بہار اداکارہ ماہ نور بلوچ کی اداکار فیصل قریشی اور اعجاز اسلم کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد کہا جارہا ہے کہ اداکارہ کی شوبز میں واپسی متوقع ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اعجاز اسلم نے ایک مختصر بوم رینگ ویڈیو

شیئر کی ہے جس میں اداکار کے ساتھ ماہ نور بلوچ اور فیصل قریشی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں ماہ نور بلوچ کے ہاتھ میں جوس کا گلاس ہے جس سے وہ لطف اندوز ہورہے ہیں جبکہ اعجاز اسلم اور فیصل قریشی اداکارہ کے ساتھ موجود ہیں۔اعجاز اسلم نے ویڈیو کو ایک مزاحیہ کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’آدمیوں کے ماہ نور بلوچ کے ساتھ اصلی والی ماہ نور بلوچ۔‘اداکار نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’مزید معلومات کے لیے ہمارے ساتھ رہیں۔‘دوسری جانب اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں ایک نجی ٹی وی چینل کو بھی ٹیگ کیا جس کے بعد واضح ہورہا ہے کہ ماہ نور بلوچ بہت جلد فیصل قریشی اور اعجاز اسلم کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل پر جلوہ گِر ہوں گی۔تاہم اداکار نے یہ واضح نہیں کیا کہ ماہ نور بلوچ کسی ڈرامے میں نظر آئیں گی یا پھر پروگرام میں۔واضح رہے کہ ماہ نور بلوچ 14 جولائی 1970 کو بلوچستان میں پیدا ہوئی تھیں، 50 سالہ فنکارہ نے 23 برس کی عمر میں اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا تھا۔1993 میں ڈرامہ سیریل ’ماروی‘ سے فنی سفر کا آغاز کرنے والی ماہ نور بلوچ اداکاری اور ماڈلنگ کے علاوہ ڈائریکشن اور پروڈکشن کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔ماہ نور بلوچ ایک شادی شدہ بیٹی کی ماں ہیں لیکن وہ اپنی بیٹی کی ماں کم اور دوست زیادہ نظر آتی ہیں۔وہ زندگی کی 50 بہاریں دیکھنے کے بعد بھی خوبصورت اور جوان نظر آتی ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر ماہ نور بلوچ کی تصاویر دیکھ کر شائقین سمجھ نہیں پاتے کہ آخر ماہ نور بلوچ پر بڑھتی عمر کے اثرات واضح کیوں نہیں ہو رہے۔اداکارہ ماہ نور بلوچ نے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.