حریم شاہ نے کس پر الزام عائد کردیا ؟

کراچی (ویب ڈیسک)ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہےکہ ان کی شادی کی معلومات لینے کے لیے پولیس کی وردی میں ملبوس افراد ان کی جاسوسی کررہے ہیں۔حریم شاہ کی جانب سے انسٹاگرام پر حال ہی ایک نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں حریم کوبرائیڈل فوٹو سیشن سے

متعلق من گھڑت باتیں کرنے والوں کو کھری کھری سناتے دیکھا جاسکتاہے۔حریم نے ویڈیو میں کہا کہ ’اگر میں برائیڈل فوٹو سیشن یا کوئی بھی چیز اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی ہوں تو لوگوں کو بھی چاہیے کہ اپنی اوقات میں رہیں‘۔انہوں نے کہا کہ’اگر کوئی کسی کو عزت دے تو ضروری ہے کہ اس عزت کو خوش قسمتی سمجھ کر اپنے دائرے میں رہیں، میرا کام لوگوں کو عزت و تعظیم دینا ہے جو میں کرتی رہوں گی اور ہر اس بات کی تردید بھی کروں گی جو غیر مصدقہ اور جھوٹ پر مبنی ہوگی‘۔حریم شاہ نے نئی ویڈیو سے متعلق جیو ویب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیر نظر ویڈیو نجی چینل پر چلنے والے میک اپ آرٹسٹ کے بیان پر بنائی گئی ہے ، جس میں کہا گیا تھا کہ حریم نے سیلون میں برائیڈل فوٹو سیشن کی ویڈیو بنانے کے پیسے لیے۔ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ ’جب میں نے اس حوالے سے پوچھ گچھ کے لیے میک اپ آرٹسٹ سے بات کی تو وہ اپنے تمام بیان سے مکر گئی اور بتایا کہ دو پولیس والوں نے سیلون جا کر میک اپ آرٹسٹ سے میرے متعلق پوچھ گچھ کی‘۔حریم شاہ نے دعویٰ کیا کہ پولیس کی وردی میں ملبوس افراد کی جانب سے سیلون انتظامیہ سے پوچھا گیا کہ حریم کون سی گاڑی میں آئی تھی ، کسی منسٹر کی گاڑی تھی، کس رنگ کی تھی اور کون ڈرائیور تھا؟ حتیٰ کہ انتظامیہ سے اس وقت کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی سوال کیا گیا‘

Leave a Reply

Your email address will not be published.