بلاول بھٹو کا موقف بھی سامنے آگیا

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رہنما سے شادی کرنے کے دعوؤں کو ’افواہ‘ قرار دے دیا۔حریم شاہ نے اگرچہ شادی کی تصدیق کی تھی لیکن انہوں نے شوہر کا نام نہیں بتایا تھا، جس کی وجہ سے

ان کے شوہر سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں۔بعد ازاںرکن اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ ،صوبائی وزیر سعید غنی اور مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے بھی ٹک ٹاک اسٹار کی شادی سے متعلق لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔تاہم اب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی اس پر خاموشی توڑتے ہوئے حریم شاہ کی شادی کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ٹک ٹاک اسٹار کی پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سے شادی کی خبروں کو ’سازش‘ قرار دیا۔رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اسلام آباد میں زرداری ہاؤس میں کی جانے والی پریس کانفرنس کے بعد جب حریم شاہ کی شادی کا سوال کیا گیا تو انہوں نے ایسی خبروں کو افواہ قرار دیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مذکورہ تمام باتیں دوسرے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش اور سازش ہیں۔پیپلز پارٹی چیئرمین کے مطابق مذکورہ تمام افواہیں دوسرے اہم مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے پھیلائی گئیں، حقیقت میں ایسا کچھ ہوا ہی نہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ایسی افواہوں کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔خیال رہے کہ تاحال حریم شاہ نے اپنے مبینہ شوہر کی شناخت ظاہر نہیں کی، تاہم دعویٰ کیا ہے کہ وہ 4 جولائی کو ہنی مون کے لیے شوہر کے ساتھ ترکی روانہ ہوں گی اور واپسی پر کراچی میں ولیمے کی تقریب منعقد کریں گے۔حریم شاہ کے مطابق ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں اور وہ جب تک پہلی بیوی کو نہیں منا لیں گے تب تک ان کی شناخت ظاہر نہیں کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.