لاہور ہائیکورٹ نے ایک کیس کا فیصلہ سنا دیا

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ حق مہر میں لکھی گئی ہر چیز شوہر بیوی کو دینے کا پابند ہے۔گزشتہ روز جسٹس انوار حسین نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ حق مہر میں لکھی گئی کسی بھی چیز سے شوہر کو استثنیٰ نہیں دیا جاسکتا۔ ہائی کورٹ نے حق مہر میں

لکھا گیا پانچ مرلے کا گھر بیوی کو دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کیلئے شوہر کی اپیل مسترد کردی۔مظفر گڑھ کے رہائشی محمد قیوم نے ریحانہ شمس سے شادی کی اور نکاح نامے میں حق مہر کے خانے میں تین تولہ طلائی زیور اور پانچ مرلے کا گھر لکھا گیا لیکن بعد میں دینے سے انکار کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.