افسوسناک تفصیلات

ٹورنٹو(ویب ڈیسک) کینیڈا کے شہر کیلگری کے نواح میں گھر میں آتشزدگی کے باعث پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے سات افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔کینیڈا کے شہر کیلیگری میں صبح سویرے گھر میں لگنے والی آگ پر بروقت قابو نہ پایا جا سکا، جس کے باعث پاکستانی نژاد فیملی کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق

ہو گئے جبکہ ایک شخص اور 4 بچے محفوط رہے۔جاں بحق ہونے والوں میں امجد کمال، بیگم رافعہ رشید اور 5 بچے شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والی فیملی کا تعلق کراچی سے ہے۔ پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.