دواؤں پر کتنا ٹیکس لگا دیا گیا ؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہاہے کہ حکومت کی طرف سے عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا دیا گیا ہے۔حکومت نے ادویات پر بھی ٹیکس لگا دیاہے جس سے عام آدمی کوادویات کی دستیابی بھی ناممکن ہو جائے گی،

حکومت نے بجٹ 2021-22میں ٹیکس کا پیچیدہ طریقہ کار متعارف کروایا ہے جو کہ قابل عمل نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میں پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز اور ڈسٹری بیوٹرز کے عہدہداروں کے ساتھ ہنگامی اجلاس کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کے اس اقدام سے ادویات بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو جائے گی۔ حکومت نے بجٹ 2021-22میں ٹیکس کا پیچیدہ طریقہ کار متعارف کروایا ہے جو کہ قابل عمل نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے ریٹیلرز ادویات نہیں خرید رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.