انخلا کے باوجود امریکہ افغانستان کے سر پر سوار رہے گا ،

لاہور (ویب ڈیسک) ترجمان پینٹاگون جان کروبی نے کہاہے کہ افغانستان سے انخلا کے بعد امریکی فوج کی مختصر تعداد وہاں رہے گی۔ہفتہ کو واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران جان کربی نے کہا صدربائیڈن کی ہدایات کے مطابق افغانستان سے محفوظ انخلاجاری ہے اور وہاں سے امریکی افواج کا انخلا اگست

کے آخر تک مکمل ہوجائیگا جبکہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد امریکی فوج کی مختصر تعداد وہاں موجود ہوگی۔ترجمان پینٹاگون نے بتایا افغانستان میں امریکی مشن کی کمانڈ جنرل فرینک میکنزی کو منتقل کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے اور وہاں امریکی مشن کی کمانڈکی منتقلی رواں ماہ کے آخر تک نافذ ہونے کی توقع ہے، جنرل میکنزی افغا نستا ن میں امریکی افواج کے کمانڈرکی تمام ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ جنرل ملر ذمہ داریاں جنرل میکنزی کو منتقل کرنے کیلئے کچھ ہفتے افغانستا ن میں رہیں گے۔ ترجمان پینٹاگون نے بریفنگ میں بتایا افغانستان سے انخلا کے بعد امریکہ قطر سے افغانستان کی نگرانی کریگا، ترجمان کا کہنا تھا افغانستان میں امریکی قیادت میں تبدیلی، بگرام ائیربیس کا کنٹرول واپس دینا انخلا میں اہم سنگ میل ہے، افغانستان میں امریکی فوج سفارتی عملے کے تحفظ اور کابل ائیرپورٹ کی حفاظت پرتوجہ رکھے گی،اس کے علاوہ امریکی فوج افغان فورسزکی معاونت و مشاورت، انسداددبدامنی کی امریکی کوششوں میں سپورٹ کریگی۔جان کربی نے مزید کہا افغان حکومت اور عوام کیساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.