ابو بچاؤ ڈرامے کی ناکامی کے بعد پی ڈی ایم کا ٹولہ کیا کرنے والا ہے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ابوبچاؤ ڈرامے کی ناکامی کے بعد مسترد سیاسی ٹولہ سوات میں نیا ڈراما اسٹیج کرنے جا رہا ہے۔پی ڈی ایم کے جلسہ عام کے حوالے سے اپنی ٹوئٹ میں فود چوہدری نے کہا کہ ابوبچاؤ ڈرامے کی ناکامی کے بعد

آج مسترد سیاسی ٹولہ سوات میں نیا ڈرامہ اسٹیج کرنے جا رہا ہے،اس ڈرامے کے تمام کردار ہی پٹ چکے ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ان سیاسی آوارہ گردوں کا نہ کوئی نظریہ کوئی راستہ نہ ہی منزل، بھٹکی ہوئ روحوں کی طرح کبھی ایک ڈگر پھر دوسری ڈگر، عمران خان پر تنقید کافی نہیں اپنا پروگرام دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.