
وزیر داخلہ شیخ رشید نے بڑا بول بول دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن ختم ہوگئی اب ہمیں کوئی ڈر نہیں ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران شیخ رشید سیاسی مخالفین پر طنز کے وار کیے اور ساتھ ہی بڑا دعویٰ بھی کردیا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جتنی مرضی کوشش کرلیں
بالآخر انہیں ٹھس ہی ہونا ہے۔وزیر داخلہ نے دعویٰ سے کہا کہ مہینے، ڈیڑھ مہینے میں ملک کے اندر قومی سلامتی کی سیاست ہوگی اور حکومت اور اپوزیشن کے اچھے تعلقات ہوں گے۔اُن کاکہنا تھاکہ قومی سلامتی کانفرنس میں اپوزیشن نے اخلاقی مظاہرہ کیا،کانفرنس میں اپوزیشن نے قومی سلامتی پر پاک فوج کی مکمل سپورٹ کی۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ اپوزیشن اور حکومت مہینہ ڈیڑھ مہینے میں مل کرپاکستان پہلے کی سیاست پر عمل پیرا ہوں گی، سب کا اتفاق تھا پاکستان سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز اورشہباز شریف کی سیاست میں فرق ہے، اپوزیشن لیڈر گڈ کاپ اور بیڈ کاپ میں خود کو مختلف صورتحال میں پیش کرنا چاہتے ہیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جتنے سنگین الزامات شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ہیں، ان کے بچنے کے کوئی گنجائش نہیں ۔اُن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نواز شریف کا نام لیتے ہیں کیونکہ یہ سارا چورن انہیں کا بیچ رہے ہیں۔
Leave a Reply