ایک خبر جو آپ کو حیران کر ڈالے گی

شجاع آباد (ویب ڈیسک) جاتی امرا میں محمد شریف کے بیٹے شہباز شریف کے گھر حمزہ شہباز کی پیدائش ہوئی ہے جس پر تایا نواز شریف سمیت سارا خاندان خوشی سے نہال ہوگیا۔یہ واضح رہے کہ یہ رائیونڈ کا جاتی امرا نہیں بلکہ ملتان کی تحصیل شجاع آباد کا گاؤں جاتی امرا ہے۔

یہاں کے شریف خاندان کو حکمران شریف خاندان سے اتنی محبت ہے کہ پورے خاندان کے نام ہی ن لیگ کے بانی خاندان پر رکھے ہوئے ہیں۔خاندان کے سربراہ محمد شریف کا کہنا ہے کہ ان کے دو بیٹوں کی پیدائش نواز شریف کے دور حکومت میں ہوئی تھی اس لیے انہوں نے اپنے بیٹوں کے نام نواز شریف اور شہباز شریف رکھے تھے۔ انہیں شریف خاندان سے محبت ہے اس لیے انہوں نے اپنے قائدین کی محبت میں یہ فیصلہ کیا۔نومولود کے تایا نواز شریف کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کو ووٹ دیے ہیں اور آئندہ بھی ساری زندگی ن لیگ کو ہی ووٹ دیں گے۔ انہیں خوشی ہے کہ ان کے بھائی شہباز شریف کے گھر حمزہ شہباز کی پیدائش ہوئی ہے۔نومولو بچے حمزہ شہباز کے والد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وہ بچے کی ولادت پر خوشی سے نہال ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.