شاہد خاقان عباسی کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں آج اسٹیبلشمنٹ کے پاس عمران خان کے علاوہ کوئی اور چوائس نہیںاپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو’’ پاؤں پکڑنے ‘‘کی بات کھلے عام نہیں کرنی چاہیے تھی، شہباز شریف کی اپنی رائے ہے لیکن بہت ساری باتیں کھلے

عام کرنے والی نہیں ہوتیں، نیوٹرل اسٹیبلشمنٹ صرف ہمارا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا مطالبہ ہے، ہر الیکشن چوری ہوتا ہے میں بھی الیکشن چوری کر کے حکومت میں آیا میرا کیا کر لیں گے آپ۔ایک انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شہباز شریف کو ’’پائوں پکڑنے‘‘ کی بات نہیں کرنی چاہیے تھی، شہباز شریف کی اپنی رائے ہے لیکن بہت ساری باتیں کھلے عام کرنے والی نہیں ہوتی ہیں ، شہباز شریف نے ایک انٹرویو میں محاورتاً جذبات میںآکر بات کی میں ان کی طرف سے ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں غلطی ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ جھوٹ نہیں بولنا چاہیے مگر ’’ سارا سچ‘‘بولنے کی بھی ضرورت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے نواز شریف کی حکومت گرائی اور عمران خان کی حکومت بچا رہی ہے آج اسٹیبلشمنٹ کے پاس عمران خان کے علاوہ کوئی چوائس نہیں ہے کیونکہ ہم چوائس نہیں کیونکہ سودا خریدنے کو کوئی تیار نہیں ہے ہم چوائس نہیں بن سکتے ۔انہوں نے کہا کہ آج تک ملک میں کسی نے عددی برتری کو نہیں کھویا یہ ایک حقیقت ہے ۔پاکستان کی تاریخ کا یہ پہلا موقع ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے پاس چوائس نہیں ہے سودا موجود ہے مگر کوئی خریدنے والا نہیں یہ ایک مسئلہ پیدا ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سودا کرکے اقتدار میں نہیں آنا چاہتے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پورا ملک چاہتا ہے کہ ا نتخابات میں اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار رہے۔اس کے بغیر ملک آگے نہیں چل سکتا۔ سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ رانا تنویر کے بیانئے میں ابہام لگتا ہے کہ تو میں حاضر ہوں، مجھ سے بات کریں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ الیکشن چوری ہوتے ہیں اور ساری دنیا جانتی ہے کہ کیوں اور کیسے چوری ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.