مشہور پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ اریج فاطمہ کا حیران کن بیان

لاہور (ویب ڈیسک) جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین کامیڈی ڈراما سیریز ’کس دن میرا ویا ہوئے گا 2‘ سے اپنے کریئر کا آغاز کرنے والی معروف اداکارہ و ماڈل اریج فاطمہ کی جانب سے پاکستانی اداکاراؤں کے مغربی لباس پر سخت ردّعمل دیا گیا ہے۔اریج فاطمہ نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے

جس میں اُنہوں نے کہا کہ ’میں امریکا میں پیدا ہوئی اور تقریباَ 35 سالوں سے یہاں اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی ہوں۔‘اداکارہ نے ایوارڈز شو میں پاکستانی اداکاراؤں کے مغربی لباس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ میں ایک ایسے ملک میں مقیم ہوں جو پاکستان سے زیادہ اسلامی ملک ہے۔‘ اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ ’اپنی نوجوان نسل کی پرواہ کریں۔‘اریج فاطمہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہوشیار لوگ پتہ لگائیں گے کہ میں نے کن لوگوں کی ہدایت کی ہے۔‘واضح رہے کہ لاہور کے مقامی ہوٹل میں حال ہی میں ہونے والے ایوارڈز شو میں پاکستانی اداکارائیں مغربی طرز کے لباس کے انتخاب پر تنقید کی زد میں ہیں۔یاد رہے کہ اریج فاطمہ نے 2012 میں جیو انٹرٹیمنٹ کے مقبول ترین کامیڈی ڈراما سریز کے سیزن 2 ’کس دن میرا ویا ہوئے گا‘ سے ڈراما انڈسٹری میں اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا۔اُن کے دیگر ڈراموں میں ہم نشین، آپ کے لیے ، یارِ بےوفا، حسد سمیت بہت سے ڈرامے شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.