پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے عیدی دینے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے ایڈوانس تنخواہ اور پنشن اد ا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق گورنر پنجاب کے حکم پر جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن میں تمام متعلقہ سرکاری محکموں کو 16 جولائی تک تنخواہیں جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

نوٹیفیکیشن میں اس حوالے سے تمام امور وقت سے پہلے مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گی ہے۔ جب کہ عید قربان سے پہلے تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہ، پنشن اور دیگر فنڈز جاری کردیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.