ملتان میں دوسروں کی زمین پر قبضے کے الزام میں پی ٹی آئی کا اہم رہنما گرفتار

ملتان (ویب ڈیسک) پولیس تھانہ بی زیڈ یو نے شہریوں کے پلاٹوں پر قبضے کے الزام میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے ضلعی صدر ودیگررہنماؤں سمیت 16افراد کے خلاف چار مقدمات درج کرلئے، پولیس نے ضلعی صدر یوتھ ونگ راؤ یاسر سمیت 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا جبکہ دیگر کی

گرفتاری کیلئے ریڈ کیے جارہے ہیں۔ ملزمان میں چار نامزد اور بارہ نامعلوم افراد شامل ہیں، شہری اقبال احمد، انوار حسین اور محمد اقبال نے پولیس کو ا لگ الگ درخواستوں میں الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے ضلعی صدر راؤ یاسر، سینئر رہنماعاصم ڈیہڑ، رمضان عرف بورا، حاجی رفیق اپنے دس سے بارہ نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ پلاٹوں کی چار دیواری گراکر گھس گئے اور پلاٹوں پر ناجائز قبضہ کرلیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.