ن) لیگی امیدوار راجہ فاروق حیدر کا دبنگ بیان

چکوٹھی(ویب ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر،نامزد امیدوار اسمبلی مسلم لیگ (ن) حلقہ چھ،سات جہلم ویلی راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ عمران خان پیسے اور اپنے دفتر کو استعمال کر کے آزادکشمیر کو فتح نہیں کر سکتے‘ پی ٹی آئی سے ن لیگ میں شامل ہونے والوں کو یقین دلاتا ہوں کہ انکی

عزت،احترام اور مرتبہ کا ہمیشہ خیال رکھا جائے گا سیاست میں سب سے اہم عزت نفس ہے ۔ان خیالات کا اظہار راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اپنے حلقہ انتخاب کے سرحدی قصبہ چکوٹھی میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف نظریاتی گروپ کے تمام قائدین، عہدیداران اور آئی ایس ایف یوتھ ونگ مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے25 جولائی کو راجہ محمد فاروق حیدرخان کو کامیا ب کر نے کا عزم چکوٹھی میں تحریک انصاف ضلع جہلم ویلی کے بانی صدر، شیخ قبائل کے سربراہ شیخ محمد صادق، ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف راجہ آصف لطیف سمیت دیگرنے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا کہ عمران خان پیسے اور اپنے دفتر کو استعمال کر کے آزادکشمیر کو فتح نہیں کر سکتے انہیں یہ بتا دینا چاہتاہوں کہ مودی بے غیرت کے پاس پیسے اور وسائل تم سے کئی گنا زیادہ ہیں عمران خان کس ایجنڈے پر پاکستان اور آزادکشمیر کے لوگوں کے درمیان نفرتیں پھیلانا چاہتے ہیں آزادکشمیر کے لوگ پاکستان کے خلاف اس سازش کو ناکام بنائیں گے، ہم جھکنے اور بکنے والے نہیں تحریک انصاف کے پاس مانگے تانگے کی سواریاں ہیں پاکستان میں عمران خان کا بوریہ بستر گول ہونے کے بعد آزادکشمیر میں تحریک انصا ف کا وجو د ہی ختم ہو جائے گا اس میں جانے والے سیاسی موت کو چن رہے ہیں الیکشن سے پہلے انہیں پتا چل جائے گا کہ ان کے ساتھ بہت بڑا ہاتھ ہو گیا ہے عمران خان سن لو اپنے دفتر میں بیٹھ کر سازشیں کرنے کے بجائے خود میدان میں آؤ اور ہمارا مقابلہ کرو تم نے قو م کو سقوط ڈھاکہ سے بھی بڑا دکھ دیا ہے پہلی مرتبہ پاکستانی بحیثیت قوم اس منحوس دور میں تقسیم ہوئے ریاست ہے تو سیاست ہے،ریاست بچے گی تو سیاست ہو گی آزادکشمیر پر چڑھائی کر کے فتح کرنے کے بجائے تم نے کیا اقدامات اٹھائے وہ کشمیر یوں کے سامنے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.