جوان سالہ بیٹا انتقال کر گیا

لاہور(ویب ڈیسک) جماعت اسلامی کےمرکزی رہنما حافظ محمد ادریس کے جواں سالہ صاحبزادے ڈاکٹر حافظ ہارون ادریس قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ،ڈاکٹرحافظ ہارون سرگودہا یونیورسٹی میں پروفیسر تھے اور کچھ عرصہ سے علالت کے باعث مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے،مرحوم کی نماز جنازہ 8 جولائی کو صبح 9 بجے منصورہ میں ادا کی جائے گی ۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق ،سیکرٹری جنرل امیر العظیم ،نائب امراءلیاقت بلوچ ،ڈاکٹر فرید احمدپراچہ، پروفیسر محمد ابراہیم ،میاں محمد اسلم ،اسد اللہ بھٹو ، راشد نسیم ،،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ ساجد انور، اظہر اقبال حسن ،محمد اصغر ،سید وقاص جعفری ، سید بختیار معانی ،شیخ القرآن و الحدیث مولانا عبد المالک ، آصف لقمان قاضی ، میاں مقصود احمد، نذیراحمد جنجوعہ ،قیصر شریف ، رشید احمد اور کارکنان جماعت نے حافظ محمد ادریس سے ان کے بیٹے کے انتقال پر دکھ اور افسوس ، مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.