وہ وقت جب حمزہ علی عباسی کی والدہ نے انہیں اپنا بیٹا ماننے سے ہی انکار کردیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف شخصیت، اداکار، میزبان او ر انفلائینسر حمزہ علی عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی والدہ نے ایک بار انہیں اپنا بیٹا ماننے سے انکار کر دیا تھا۔حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران حمزہ علی عباسی نے ایک دلچسپ واقعے سے پردہ

اٹھاتے ہوئے اپنے مداحوں کے سامنے ایک حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔حمزہ علی عباسی نے اپنے انٹرویو کے دوران بتایا کہ ’ایک بار انہوں نے شیو کروا لی تھی اور جب وہ گھر آئے تھے تو اُن کی والدہ نے انہیں اپنا بیٹا ماننے سے ہی انکار کر دیا تھا، جب آپ کو اپنی سگی ماں کلین شیو کی حالت میں دیکھ کر اپنا بیٹا ماننے سے انکار کر دے تو پھر کلین شیو نہیں ہونا چاہیے۔‘حمزہ علی عباسی نے مزید کہا کہ ’انہوں نے پھر اپنی والدہ کی بات مان لی اور تقریباً 7 سے 8 سال ہو گئے ہیں کہ انہوں نے شیو نہیں کی ہے اور سوچا ہے کہ آئندہ بھی وہ کبھی داڑھی نہیں کاٹیں گیں۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’وہ کلین شیو ہو کر اچھے نہیں لگتے، وہ اُن مردوں میں سے ہیں جو کہ داڑھی ہی میں اچھے لگتے ہیں ، وہ کلین شیو کر کے بہت عجیب لگتے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’ہر ماں کو اپنا بچہ بہت اچھا لگتا ہے، جب آپ کی والدہ ہی کہہ دے کہ ’بیٹا یہ کیا کیا تم نے‘ تو اُن کے خیال میں ماں کی بات مان لینی چاہیے۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published.