تقسیم ہند سے قبل دلیپ کمار کو انگریزوں نے کس جرم میں قید میں رکھا تھا ؟

ممبئی (ویب ڈیسک) لیجنڈری اداکار یوسف خان عرف دلیپ کمار انگریزوں سے آزادی سے قبل جیل بھی جاچکے ہیں۔ واقعے کا تذکرہ ان کی سوانح عمری ’دلیپ کمار : دی سبسٹنس اینڈ شیڈو‘ میں کیا گیا ہے۔ یہ آزادی سے پہلے کی بات ہے جب دلیپ کمار یوسف خان تھے اور پونے میں ائیر فورس

کی کینٹین میں کام کرتے تھے۔ سوانح عمری میں وہ لکھتے ہیں کہ ایک دن میں نہیں جانتا کہ کیا ہوا، میں نے ایک تقریر میں ہندوستانی عوام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے عوام عدم تشدد کے پیروکار اور انتہائی محنتی ہیں، میری باتیں سن کر وہاں موجود دیگر ہندوستانیوں نے تالیاں بجنا شروع کردیں، میں خوشی منا رہا تھا کہ اچانک کچھ برطانوی فوجی ہتھکڑیاں لےکر آئے اور مجھے ہتھکڑی لگادی کیونکہ میرے خیالات انہیں انگریز مخالف لگے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.