اولاد کے معاملہ میں دلیپ کمار اور سائرہ بانو کے ساتھ کیا حادثہ پیش آیا تھا ؟

کراچی (ویب ڈیسک)برصغیر کے عظیم اداکار دلیپ کمار نے سوگواران میں اہلیہ سائرہ بانو کو چھوڑا ہے، اداکار جوڑے کی کوئی اولاد نہیں ۔ دلیپ کمار نے اپنی سوانح عمری میں انکشاف کیا تھا کہ سائرہ بانو سال 1972ء میں پہلی بار امید سے ہوئیں ، 8ویں ماہ میں سائرہ بانو

کو بلڈ پریشر کا مسئلہ ہوگیا تھا، اس دوران جین کو بچانے کی سرجری کرنا ممکن نہیں تھا اس لیے بچہ دم گھٹنے سے فوت ہوگیا۔ کتاب میں دلیپ کمار کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد سائرہ کبھی امید سے نہیں ہوسکتی تھیں۔ 2012ء میں انٹرویو دیتے ہوئے دلیپ کمار نے کہا تھا کہ ہمیں بے اولاد ہونے پر کوئی افسوس نہیں ہے، اگر ہمارے اپنے بچے ہوتے تو یہ بہت اچھا ہوتا، ہمیں کوئی افسوس نہیں ہے ہم دونوں خدا کی مرضی کے تحت ہیں۔ اداکار سے جب سے پوچھا گیا کہ ان کا وارث کون ہوگا تو دلیپ کمار نے کہا تھا کہ میں نے پہلے ہی بہت سے اداکاروں کو اپنے وقت میں قائم ہونے والی چیزوں کو انجام دینے کے لیے بے چین دیکھا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.