طویل عرصے بعد بختاور بھٹو کا سیاسی بیان ،

کراچی(ویب ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہمشیرہ اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاوربھٹو کا کہنا ہے کہ ان کے والد کو عدالت میں پیشی کیلئے بذریعہ ہوائی جہاز اسپتال سے اسلام آباد آنا پڑا۔ 8دن پہلے بھی وہ کورٹ میں پیش ہوئے تھے ۔بدھ کو اپنے بیان میں بختاور بھٹو

کا کہناتھا کہ ان کے والد مفرور‘غدار نہیں اورنہ ہی انہیں کسی جرم میں سزاسنائی گئی ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ میرے والد کا نام بغیر کسی وجہ کے ای سی ایل پر ہے ۔ایک ایسا شہری جس نے ملک کو جمہوریت دی ،اسے کورونا کی عالمی وباکے باوجود سزاکے طورپر پریڈکرائی جارہی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.