صحافی کے سوال پر آصف زرداری کا ناقابل یقین جواب

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہےکہ میاں نوازشریف کا ڈومیسائل انکے ڈومیسائل سے بہتر ہے، مفاہمت یا مزاحمت سے متعلق سوال بلاول سے پوچھیں، وہ کمانڈر ہیں، کشمیر انتخابات میں وہی ہوگا جو ہوتا آیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو

کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی نیویارک اپارٹمنٹ کیس میں عبوری ضمانت منظور کر لی، عدالت نے نیب کو جواب طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 28؍ جولائی تک ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر علی آصف زرداری نیویارک اپارٹمنٹ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت کے سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا میاں صاحب کو مشورہ نہیں دیں گے کہ وہ بھی آجائیں؟ اس پر سابق صدر نے کہا کہ میں کسی کو مشورہ نہیں دوں گا، جو آنا چاہے آجائے۔ْصحافی نے پوچھا کہ کیا آپ کو نہیں لگتا میاں صاحب اور آپ کیلئے الگ قانون ہیں؟ آصف زرداری نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کا ڈومیسائل میرے ڈومیسائل سے بہتر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.