ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں پھر تہلکہ خیز اضافہ

کراچی ( ویب ڈیسک) کرنسی مارکیٹ ، روپے کے مقابلےپر ڈالر کی قیمت میں اضافہ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 50پیسے بڑھ گئی ،یوروبھی 50پیسے مہنگا ، برطانوی پاونڈ کی قیمت مستحکم رہی ، بدھ کو انٹر بینک میں 50پیسے کے اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 158.30روپے سے بڑھ کر 158.80روپے

اور قیمت فروخت 158.40 روپے سے بڑھ کر 158.90روپے ہو گئی ہے ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 40پیسے کے اضافے سے 158.60روپے سے بڑھ کر 159.00 روپے اور قیمت فروخت 50پیسے کے اضافے سے 159.00روپے سے بڑھ کر 159.50 روپے ہو گئی ہے۔دوسری جانب گولڈ مارکیٹ ، سونے کی قیمت میں 200 روپے فی تولہ کا اضافہ ہو گیا ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1808 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی جس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 200روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 9ہزار 400روپے فی تولہ اور10گرام سونے کی قیمت172روپے کے اضافے سے 93ہزار 793روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 1440 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.