جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے پول کھول دینے والے ریمارکس

اسلام آباد (ویب ڈیسک )سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کیس کی سماعت کے دوران کے پی کے پولیس پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ خیبرپختونخوا پولیس بدعنوان اور نااہل ہے،پانچویں کا بچہ خیبرپختونخوا پولیس سے بہتر تفتیش کر لے گا۔سپریم کورٹ میں 302کے ملزم کی

ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران ٹرائل مکمل نہ کرنے پر عدالت نے خیبر پختون خوا پراسیکیوشن ٹیم اور پولیس پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے 3 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دیا تھا،پراسیکیوشن نے ہائیکورٹ کے حکم کی پرواہ ہی نہیں کی،جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ خیبرپختونخوا پولیس بدعنوان اور نااہل ہے،پانچویں کا بچہ خیبرپختونخوا پولیس سے بہتر تفتیش کر لے گا،اگر تفتیش کا طریقہ ہی نہیں آتا تو عوام کا پیسہ کیوں ضائع کیا جارہا ہے؟ایسے کام کرنا ہے تو بہتر ہے پورا پولیس محکمہ ختم کر دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.