قصور وار کون ؟ ویڈیو دیکھ کر فیصلہ آپ کیجیے

ملتان (ویب ڈیسک ) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں موٹر سائیکل پر سوار شخص تمام حدیں عبور کرتے ہوئے لڑکی کو نقصان پہنچانے تک چلا جاتاہے ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان لڑکی اکیلی گلی میں چلتی ہوئی

جارہی ہے اور پیچھے سے موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص آتا ہے جو کہ لڑکی کے پا س آہستہ ہو کر موٹر سائیکل پر بیٹھنے کیلئے کہتا ہے ، لڑکی اسے نظر اندازکرنے کی کوشش کرتی ہے لیکن وہ پیچھے ہٹنے کیلئے تیار ہی نہیں ہوتا جس پر لڑکی پتھر اٹھا کر پھینکتی ہے ، پتھر کھانے کے بعد وہ سیدھا آگے نکل جاتاہے اور گلی میں مڑ جاتاہے لیکن وہ جانے کی بجائے واپس مڑ آتاہے اور لڑکی اسے دیکھ کر اپنا رخ دوسری جانب کرتی ہے اور تیزی سے چلتی ہے لیکن یہ درندہ صفت انسان اسے زور سے گردن پر تھپڑرسید کرتا ہے جس سے وہ زمین پر گر جاتی ہے ۔پنجاب پولیس نے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس شخص کی تلاش شروع کر دی ہے اور ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور مقامی پولیس متاثرہ لڑکی سے رابطے میں ہے،اس کوگرفتار کرنے کیلئے ریڈ کیے جارہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.