مگر صائمہ شاہ دراصل کون ہے ؟

ممبئی (ویب ڈیسک) ماضی میں پاکستان فلم اسٹار کی جانی مانی اداکارائیں ریشم اور ریما نے بھی لیجنڈری اداکار دلیپ کمار سے وابستہ اپنی سنہری یادیں شیئر کردی ہیں۔اداکارہ ریما نے دلیپ کمارکے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ 2004 میں دلیپ کمار کی رہائشی گاہ پر

ان کے ساتھ اور ان کی بہت ہی قابل اعتماد اور خوبصورت بیوی سائرہ بانو جی کے ساتھ رہی۔ریما نے لکھا کہ یہ میرے لیے ایک سنہری یاد ہے، میں نے ان کے ساتھ ایک بہت اچھا وقت گزارا جو مجھے ہمیشہ یاد رہے گا۔انہوں نے لکھا کہ ’ پچھلی اور موجودہ صدی کبھی بھی ان جیسی مقبول ترین شخصیت کا مشاہدہ نہیں کرے گی۔‘آخر میں ریما نے دلیپ کمار کی مغفرت اور سائرہ بانو کیلئے صبر کی دعا بھی کی۔دوسری جانب ریشم نے بھی اپنی جوانی کی دلیپ کمار کے ہمراہ کھڑے تصویر شیئر کی۔تصویر شیئر کرتے ہوئے ریشم نے لکھا کہ ’اپنے وقت کے سب سے بڑے اداکار کے ساتھ برسوں پہلے کی معمولی سی صائمہ شاہ۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published.