
عید سے پہلے پھر لاک ڈاؤن کا اشارہ دے دیا گیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کورونا کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا۔قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا کے کیسز دوبارہ اوپر جانا شروع ہوگئے ہیں۔ کورونا کی بھارتی قسم کی
وجہ سے صورت حال خراب ہو رہی ہے، یہ ویریئنٹ مسئلہ بن گیا ہے جس کے باعث کورونا کی چوتھی لہر کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے لوگ کورونا ایس او پیز پر عمل کر کر کے تھک گئے ہیں لیکن پھر بھی عوام سے اپیل ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں، ایسا نہ ہوا تو دوبارہ لاک ڈاؤن لگانا پڑ سکتا ہے۔وزیر اعظم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا کی ویکسین لگوائیں کیونکہ جب تک سب کو ویکسین نہیں لگے گی تب تک کورونا کی لہریں آتی رہیں گی۔
Leave a Reply