پھر کیا واقعہ پیش آیا ؟

پشاور(ویب ڈیسک) پشاور میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور مضحکہ خیز واقعہ گزشتہ روز دیکھنے کو ملا ہے جہاں ایک شہری اپنا قربانی کے لیے خریدا گیا بیل لے کر میٹرو بس سٹیشن پہنچ گیا اور عملے سے بیل کے لیے بھی ٹکٹ مانگ لیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے

جس میں ایک نوجوان اپنے بیل سمیت بی آر ٹی سٹیشن میں گھس آتا ہے اور عملے سے کہتا ہے کہ وہ اپنے بیل کو بی آر ٹی میں سوار کراکے گھر لیجانا چاہتا ہے۔رپورٹ کے مطابق عملے نے اس آدمی کو ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا گیا اورسٹیشن سے باہر نکال دیا گیا۔ اس نوجوان کے ساتھ ایک اور شخص بھی تھا جواس واقعے کی ویڈیو بنا رہا تھا۔ انہوں نے بعد ازاں یہ ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کر دی۔ اس واقعے کے متعلق بی آر ٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں ٹک ٹاک پر موجود اس ویڈیو کی مدد سے شہری کو شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ”بی آر ٹی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔“

Leave a Reply

Your email address will not be published.