آزاد کشمیر الیکشن سے قبل (ن) لیگ نئی پریشانی کا شکار

لاہور ( ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن میں اختلافات بڑھنے کی خبریں سامنے آرہی ہیں ، اب خبر سامنے آئی ہے شہباز شریف نے مریم نواز کے ساتھ آزاد کشمیر میں جلسوں کا شیڈول مسترد کر دیا ہے ۔نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف مریم نواز کے ساتھ آزاد کشمیر

میں جلسے نہیں کرنا چاہتے ، شہباز شریف مفاہمتی جبکہ مریم نواز مزاحمتی بیانات دیتی ہیں جس پر شہباز شریف نے موقف اپنایا کہ ایک ہی سٹیج سے دو بیانیے نہیں ہو سکتے ۔ پی ڈی ایم کے سوات جلسہ میں بھی مریم نواز کو جانے سے روک دیا گیا تھا´ذرائع کے مطابق ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کی اکثریت بھی شہباز شریف کے اس موقف کی تائید کرتی نظر آتی ہے ، پارٹی کی اکثریت کا کہنا ہے کہ مزاحمتی بیانیہ پارٹی کو نقصان دے گا جبکہ پی ڈی ایم کے اگلے جلسے میں بھی شہبا شریف کے شمولیت اور خطاب کرنے کا امکان ہے جبکہ مریم نواز کے شرکت نہ کرنے کی اطلاعات ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.