حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور( ویب ڈیسک) اسلام پورہ پولیس نے عدالت میں سابق گورنر بلوچستان نواب اکبر بگٹی مرحوم کی بیوہ شہزادی نرگس اور اسکے ساتھیوں کو زدوکوب کرنے وارننگز دینے سر سے دوپٹہ کھینچنے پر وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی ایڈووکیٹ اور اس کے 4 ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق

شہزادی نرگس اپنی ساتھی ثناء منظور کے ہمراہ اپنے خلاف ایک جھوٹے مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کے سلسلہ میں عدالت میں پیش ہوئی ان کے ساتھ ان کے وکیل محمد ایاز بٹ بھی موجود تھے۔ عدالت میں بحث کے دوران حسان نیازی نے اس کے شوہر اور اس کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی ،منع کرنے پر حسان نیازی اور اس کے چار، پانچ ساتھیوں نے عدالت میں ہی ان پر دھاوا بول دیا۔ دونوں خواتین اور وکیل ایاز بٹ کو غلط سلوک کا نشانہ بنایا کورٹ کے تقدس کو پامال کیا۔ سر سے دوپٹے کھینچ کر اتار دیئے۔ ایاز بٹ ایڈووکیٹ کو زدوکوب کیا اور مغلطات بکتے رہے احاطہ عدالت میں کافی دیر تک روکے رکھا۔ پولیس نے حسان نیازی ایڈووکیٹ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف زیر دفعات 324/354، 148/149, 506B/324 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.