اس سکول کا سلیبس کس ملک نے مرتب کیا ہے ؟

ملتان (ویب ڈیسک ) ملتان میں پہلے ٹرانس جینڈر سکول میں تعلیم و تربیت کا سلسلہ شروع کردیا گیا ۔اس سکول کا سلیبس نرسری سے پرائمری تک جاپان سے مرتب ہوکر آیا ہے جب کہ مڈل سے انٹرمیڈیٹ تک نصاب تعلیم پاکستانی ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سکول کے آغاز کے پہلے روز 16 ٹرانس جینڈرز نے

اپنی تعلیم کا آغاز کیا تاہم وقت کے ساتھ ساتھ یہ تعداد بڑھنے کی توقع کی جارہی ہے۔اس ضمن میں سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر احتشام انور کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ کی شروعات کے لئے ملتان شہر میں ٹرانسجینڈر برادری کی تین جگہوں پر نشاندہی ہوئی جس میں القریشی ہاو¿سنگ سکیم ، گلگشت کالونی اور وہاڑی چوک شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں ہم ان طالب علموں کے لیے ایکسلریٹڈ لرننگ پروگرام (اے ایل پی) متعارف کروائیں گے، یعنی جو ان میں سے کچھ تھوڑا بہت پڑھے لکھے ہیں ان کو ہم لاسٹ کلاسز ایک سال میں کروا دیں گے۔یاد رہے کہ وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے رواں ہفتے اعلان کیا تھا کہ صوبائی حکومت ملتان شہر میں پاکستان میں پہلا ٹرانسجینڈر سکول کھولے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.