اگر بیوی اتنی خوبصورت ہو تو ۔۔۔۔۔۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں شکوہ کیا کہ میری بیوی میرا کریڈٹ کارڈ میک اپ میں ہی اڑا دیتی ہے ۔ عاطف اسلم کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا پر طرح طرح کے دلچسپ تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

گلوکار عاطف اسلم کی پوسٹ کا چرچہ اپنی جگہ پر لیکن مداحوں کے تبصرے بھی کچھ کم نہیں ۔ ایک صارف نے لکھا کہ اگر اتنی خوبصورت بیوی ہوتو پھر کریڈٹ کارڈ کیا گھر بھی بیچ دیں گے ۔ ایک صارف نے عاطف کو داد دیتے ہوئے لکھا کہ اس کو کہتے ہیں الٹرا پرو میکس لیجنڈ، شکوہ بھی سنادیا، بیوی کو سنبھال بھی لیا۔ایک صارف نے عاطف کی اہلیہ کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ سارہ قدرتی طور پر ہی اتنی خوبصورت ہیں، اتنا میک اپ کرنے کی ضرورت ہی کیا تھی۔فریحہ نامی صارف نے لکھا کہ تعریف کے ساتھ بے عزتی کرنا کوئی عاطف سے سیکھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.