بڑا پن اس کو کہتے ہیں :

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ نے بھارتی ٹی وی کی نامور مسلمان اداکارہ شگفتہ علی کی مدد کے لیے لاکھوں روپے کی امداد دی ہے۔چند روز قبل بھارتی ٹی وی کی سینئر اداکارہ شگفتہ علی کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں خبر چلی تھی کہ گزشتہ 36 برس سے بھارتی شوبز انڈسٹری کے

لیے اپنی خدمات دینے والی شگفتہ علی پچھلے چار برسوں سے کام نہ ہونے کی وجہ سے پائی پائی کی محتاج ہوگئی ہیں۔اداکارہ شگفتہ علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ صحت کے مسائل سے بھی دوچار ہیں جس کی وجہ سے ان کی زندگی بہت مشکل ہوگئی ہے۔ گزشتہ چار برسوں سے انہیں انڈسٹری میں بہت کم کام مل رہا ہے اور یہ چار سال ان کی زندگی کے بدتر سال رہے ہیں۔ یہاں تک کہ انہیں گزارا کرنے کے لیے اپنے استعمال کی بہت ساری چیزیں بیچنی پڑیں اور اب تو حالت یہ ہوگئی ہے کہ ان کے پاس بیچنے کے لیے بھی کچھ نہیں بچا۔اداکارہ شگفتہ علی کی کہانی سن کر اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور بھارت کے نجی ٹی وی چینل کے رئیلیٹی شو’’ڈانس دیوانے 3‘‘ کی ٹیم اداکارہ کی مدد کے لیے آگے آئی ہے۔حال ہی میں شگفتہ علی کو رئیلیٹی شو’’ ڈانس دیوانے 3‘‘ میں مدعو کیا گیا جس کی جج مادھوری ڈکشٹ ہیں۔ شو میں شگفتہ علی نے اپنے حالاتوں کے بارے میں سب کو بتایا ان کی دکھ بھری کہانی سن کر مادھوری ڈکشٹ سمیت شو میں موجود تمام لوگ آبدیدہ ہوگئے۔بعد ازاں مادھوری ڈکشٹ نے اپنے شو کی ٹیم کی جانب سے اداکارہ شگفتہ علی کو 5 لاکھ روپے امداد کے طور پر دئیے۔ اداکارہ شگفتہ نے اس موقع پر جذباتی لہجے میں مادھوری ڈکشٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.