(ن) لیگی رہنما امیر مقام کس پر چڑھ دوڑے اور کیوں ؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیرمقام نے پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب کے بارے میں وزیراعلی محمود خان کی گفتگو کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمود خان نے ثابت کیا کہ وہ بے شرم وزیراعظم کے بے شرم وزیر اعلیٰ ہیں ۔ اپنے بیان میںانجینئر امیرمقام نے

کہاکہ محمودخان عمران نیازی کی پیروی میں پختون روایات اور خواتین کے احترام کو بھول گئے ہیں ،جس حکومت کو خیبرپختونخوا میں غریب اور کچے گھر نظر نہیں آتے،اس کا وزیراعلی خواتین کے بارےمیں گفتگوکاسلیقہ بھی بھول گیاہے،عوام کی نظروں سےگرجانے والی حکومت اخلاقی معیار میں بھی انتہائی گرچکی ہے، ان کے رویے افسوسناک ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کی صحبت میں رہ کر محمود خان بھی ویسے ہی ہوگئے ہیں ،ایک خاتون کے بارے میں نازیبا گفتگو وزیراعلی کے منصب کے بھی شایان شان نہیں،وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان مریم اورنگزیب سے معافی مانگیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.