اسکا وزن کتنا ہے ؟ محنت کش خوشی سے جھوم اٹھے

حب(ویب ڈیسک)گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کی تاریخ میں اب تک کا سب سے بڑا بلک کیرئیر جہاز لنگر انداز ہوگیا، جیو سٹھل نامی بحری جہاز 1986 میں ساوتھ کوریا میں بنا تھا جو ٹوٹنے کے لئے گڈانی کے ساحل پر آج لنگر انداز ہوا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز گڈانی شپ بریکنگ

یارڈ میں 1986 میں ساوتھ کوریا کا بنا ہوا 41 ہزار ٹن وزنی بلک کیرئیر ناکارہ بحری جہاز پلاٹ نمبر 91 پر اپنی مدت معیاد پوری کرنے کے بعد ٹوٹنے کے لئےلنگر انداز ہوا۔ شپ بریکر کے مطابق “جیو سٹھل” نامی ناکارہ بحری جہاز گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا بلک کیرئیر جہاز ہے جو گڈانی میں ٹوٹنے کے لئے لنگر انداز ہوا ہے جہاز کے لنگر انداز ہونے سے محنت کشوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.