عمران خان : جس دن کشمیر آنا اپنا نامہ اعمال ساتھ لے کر آنا ۔۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان جب کشمیر کا رُخ کریں تو اپنا نامہ اعمال ہاتھ میں لائیں، کشمیری پوچھیں گے دو منٹ کی کشمیری اختیار کی تھی، وہ کس دن ٹوٹے گی۔ہٹیاں بالا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا

کہ کشمیریوں کی قربانیاں بھولیں گے نہ بھولنے دیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ سرحد پار پیغام دینا چاہتی ہوں کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہوں۔انہوں نے کہا کہ راجا فاروق حیدر نے کلچر تبدیل کرکے وفاداری کی نئی مثال قائم کردی، عمران خان جیسے کشمیر فروش کا کام صرف توڑنا ہے، ووٹ چوری کرنے کی کوشش کی تو راجا فاروق حیدر چھوڑے گا نہیں۔مریم نواز نے کہا کہ امریکا سے واپسی پر کہا تھا ورلڈکپ جیت کر آیا ہوں، وہ کہاں چھپا کر رکھا ہے، کوئی دوست ملک تمھاری بات سننے کو تیار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے قربانیوں سے بتادیا عمران خان کہاں سے آیا، اسے لانے والے کون ہیں؟ آٹا، چینی چوری میں مصروف ہے وہ کشمیر کیسے آتا؟ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں ایک ہی آدمی خوشحال ہے جس کا نام ہے عمران خان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.