پاک فوج کے جوانوں کو تنخواہوں میں اضافے کی نوید سنا دی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزارت خزانہ نے پاک افواج کے افسران اورجوانوں کی بنیادی تنخواہوں میں 15 فیصد کے برابر خصوصی الاونس دینے کی سمری وفاقی کابینہ کو بجھوا دی۔نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے یہ خصوصی الاونس دینے کی منظوری وزیراعظم سے مانگی تھی تاہم وزیراعظم نے معاملہ کابینہ کے سامنے رکھنے کی ہدایت کردی۔

پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارش پر افواج پاکستان کے ملازمین کو بجٹ میں اعلان کردہ 10 فیصد اضافے کے علاوہ 15 فیصد خصوصی الاونس دینے کی سمری کابینہ کو بھجوائی گئی ہے۔اگر کابینہ نے اس تجویز کی منظوری دے دی تو افواج کے ملازمین کی تنخواہ میں مجموعی اضافہ 25 فیصد ہوجائے گا۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق گزشتہ 2 سال سے ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ نا ہونے سے تنخواہ کے اسٹرکچر میں پیدا ہونے والے فرق کو دور کرنے کیلئے 15 فیصد خصوصی الاونس دینے کا فیصلہ کیا گیا۔اگر کابینہ نے 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی تو اس کیلئےاضافی 38 ارب روپے درکار ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.